لاوے پورہ انکائونٹر :وادی میں ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر

لاوے پورہ انکائونٹر :وادی میں ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر

 سرینگر/سال نو کے پہلے روز وادی کشمیر میں جمعہ کو لاوے پورہ انکائونٹر کے دوران  تین نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے ،جسکے نتجے میں معمولات زندگی متاثرہوئے ۔

خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق مارے گئے تین نوجوانوں کے لواحقین کا الزام ہے کہ وہ جنگجو نہیں بلکہ طالب علم تھے ۔اس واقعہ پر لالچوک ،ریذیڈنسی روڑ ،گھنٹہ گھر ،مائسمہ ،بڈشاہ مارکیٹ اور اسکے گرد ونواح بازار بند ہیں جبکہ شہر خاص میں بھی بیشتر بازار بند ہیں ۔

اگرچہ کسی ٹریڈ تنظیم یا گروپ نے کوئی ہڑتال کی کال نہیں تھی ،تاہم گزشتہ روز سے ہی اس حوالے سے افواہیں کافی گرم تھیں ۔بازار بند رہنے سے سرینگر میں معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کہیں کہیں رواں دواں ہے ۔

دریں اثناء پلوامہ اور شوپیان میں بھی اس ہلاکت خیز واقعہ پر ہڑتال کی جارہی ہے ۔ڈی جی پی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جاں  بحق ملی ٹنٹوں کے لواحقین کے دعوئوں کی تحقیقات کی جائے گی جبکہ فوج کے بیان پر شک کی گنجائش بہت کم ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.