ہفتہ, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

ٹنگمرگ میں آتشزدگی، لاکھوں روپیوں کی جائیداد خاکستر

سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں لاکھوں روپیوں کی مالیت کی جائیداد خاکستر ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹنگمرگ کے وارنو علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل دکانوں اور رہائشی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا۔


انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر آگ کو جمعے کی صبح قابو میں کر لیا تاہم اس سے قبل آگ جس کے شعلے کئی کلو میٹروں کی دوری سے دیکھے جاسکتے تھے، نے نصف درجن دکانوں اور کئی مکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تھا۔


مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہیں تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img