منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

ہندوستان میں کورونا کے 50 ہزار نئے کیسز، مجموعی تعداد 8364086 ہوئی

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50209 نئے مریضوں کی تشخیص کی گئی، اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 83 لاکھ 64 ہزار 86 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55331 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی، جس کے بعد فعال معاملہ کی مجموعی تعداد 527962 رہ گئی۔ اب تک مجموعی طور پر 7711809 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا، 704 افراد کی جان چلی گئی، جس کے بعد کورونا کی اس مہلک وبا کے سبب فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 124315 ہو گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img