منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

میکسیکو میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی،;میکسیکو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پیر کو ایک پرائیویٹ جیٹ وسطی میکسیکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حادثہ میکسیکو سٹی سے 50 کلو میٹر مغرب میں تولوکا ایئرپورٹ سے 5 کلو میٹر دور صنعتی علاقے سان میٹیو اٹینکو میں پیش آیا۔ طیارے نے میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحل کے ساتھ واقع علاقے اکاپلکو سے اڑان بھرا تھا۔
حکام نے بتایا کہ نجی جیٹ نے 8 مسافروں اور عملے کے 2 ارکان کی رجسٹریشن کرائی تھی، لیکن حادثے کے چند گھنٹوں بعد صرف سات لاشیں نکالی گئیں۔
انھوں نے کہا کہ طیارے نے بہ ظاہر فٹ بال کے میدان میں اترنے کی کوشش کی تھی لیکن قریبی کاروباری عمارت کی دھات کی چھت سے ٹکرا گیا، جس سے آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
سان میٹیو اٹینکو کی میئر اینا موئیز نے ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ آگ کی وجہ سے علاقے سے تقریباً 130 افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img