سرینگر//ضلع راجوری میں پیر کو کیمپ کے اندر ایک فوجی آفیسر کو پُر اسرار طور مردہ حالت میں پایا گیا۔راشٹریہ رائفلز کا مذکورہ میجر تھنہ منڈی علاقے میں قائم ایک کیمپ میں تعینات تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح مذکورہ آرمی میجر کی لاش کو پُر اسرار حالت میں پایا گیا۔مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کے این او کے مطابق مذکورہ افسر ڈی کے جی تھانہ منڈی میں رومیو فورس کے کمپنی کمانڈر کے بطور تعینات تھے ۔اس کی لاش سوموار کی صبح پُراسرار حالت میں براآمد ہوئی ۔





