منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

امریکہ انتخابات : امریکہ تناؤ کی گرفت میں، احتیاطی اقدام لئے گئے 

امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان کانٹے کی ٹکر جاری ہے اور جیسے جیسے گنتی کا عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو رہا ہے ویسے ویسے تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ مشیگن اور اریزونا کی ریاستوں سے خبر موصول ہو رہی ہیں گنتی کے مراکز کو احتیاط کے طور پر باہر سے بند کیا جا رہا ہے اور کسی کو نہ تو ان مراکز میں جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی ک

قومی آواز گرافکسسی کو باہر آنے کی اجازت ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ شیشوں کو بورڈ سے ڈھکا جا رہا ہے۔دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکہ سے جو خبریں موصول ہو رہی ہیں وہ تشویش کاپہلو بنی ہوئی ہیں ۔

امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کےلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور جارجیا صوبے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن اور صدر اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب تک 98 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جس میں ٹرمپ کو 49.8 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ بائیڈن کے حق میں بھی 49 فیصد لوگوں نے ووٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے جارجیا میں ٹرمپ کافی آگے چل رہے تھے۔

فاکس نیوز کے مطابق بائیڈ 2020 کا امریکی صدارتی الیکشن جیتنے سے صرف 27 الیکٹورل ووٹ دور ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کو دوبارہ کمانڈر ان چیف بننے کےلئے ابھی 56 انچ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔نیواڈا ،پینسلوینیا ،نارتھ کیرولینا اور جارجیا میں ووٹوں کی گنتی ابھی بھی جاری ہے۔ جارجیا میں 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جارجیا کو ریپبلیکن پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو جارجیا میں 2,11,000 ووٹوں سے ہرایا تھا۔

جو بائڈن اور جیت میں چند قدموں کا فاصلہ

امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 270 الیکٹورال ووٹ درکار ہیں اور جو بائڈن اب تک 264 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ یعنی جو بائڈن جیت سے چند قدموں کے فاصلہ پر ہیں۔ جو بائڈن فی الحال نواڈا میں سبقت بنائے ہوئے ہیں اور یہاں ووٹوں کی تعداد 6 ہے۔

Getty Images

جارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لئے ٹرمپ نے کیا عدالت کا رخ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کےلئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔ اسوسیئٹیڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کےلئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقےسے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔

ادھر فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار اس وقت آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے صدارتی عہدے کےلئے طے 270 الیکٹورل ووٹوں میں سے 264 ووٹ حاصل کرلئے ہیں،جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 ووٹ ملے ہیں۔

Getty Images

ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ہٹایا

اس درمیان ٹویٹر نے کل الیکشن میں جیت کا دعویٰ کرنے والے صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ہٹا دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا،’میں آج رات بیان جاری کروں گا۔ بڑی جیت ہوگی‘۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر نے ٹرمپ کے پوسٹ پر اتنباہیہ لکھا،’اس ٹویٹ میں شیئر کیا گیا بعض یا مکمل مواد متنازعہ ہے اور اس کا انتخاب دیگر شہری عمل کے بارے میں گمراہ کن ہو سکتا ہے‘۔

امریکی انتخابات Live

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر وہ صدارتی انتخاب جیت جائیں گے۔ بائیڈن نے کہا ’’دیر رات تک چلنے والی گنتی کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ ہم صدارتی عہدہ کے لئے درکار 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی اعلان نہیں کر رہے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ فتح حاصل کریں گے‘‘۔

سی این این نیوز چینل نے بائیڈن کے حوالے سےکہا کہ ’’ہم ڈیموکریٹ کے طور پر مہم چلا رہے ہیں لیکن میں امریکی صدر کی حیثیت سے کام کروں گا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’صدارتی دفتر کوئی جانب دار ادارہ نہیں ہے۔ یہ اس قوم کا دفتر ہے جو ہر شہری کی نمائندگی کرتا ہے اور تمام امریکی شہریوں کا خیال رکھنا اس کا فرض ہے‘‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img