منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

نئی دلی نے جموں و کشمیر کے عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھو دیا

5اگست کے اقدامات سے تینوں خطوں کے لوگ مرکز سے نالاں: محمد اکبر لون

سرینگر30،مئی/ رکن پارلیمان محمد اکبر لون نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کو روز اول سے ہی آئینی بالادستی کو مقدم رکھنے اور جمہوریت کے اصولوں کی پاسبان جماعت ہونے کا طرہ امتیاز حاصل رہا ہے اور یہ جماعت ہر حال میں یہاں کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔کے این ایس کے مطابق محمد اکبر لون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے عوامی اشتراک سے جمہوری نظام قائم کرنے اور آئین کو بنانے کیلئے جو قربانیوں دیں اُن کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی نے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے جموں وکشمیر کے آئین اور جمہوری اداروں کو زبرست نقصان پہنچا کر تہس نہس کردیا۔جس کی وجہ سے یہاں کے عوام مرکزی حکومت سے بددل ہوگئے ہیں اور نئی دلی نے جموں و کشمیر کے عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھو دیا ہے۔ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے ہر ہرمذہب و ہر طبقے کے عوام بھاجپا کی مرکزی حکومت کے اُن اقدامات سے نالان ہیں جو یکطرفہ اور غیر جمہوری طریقے سے 5اگست 2019کے بعد اُٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کو سب سے بڑی کامیابی قرار دینے کا کتنا ہی جھوٹا ڈنڈورہ کیوں نہ پیٹھے لیکن زمینی حقائق سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھاجپا حکومت کا یہ اقدام ناکام ثابت ہوا ہے اور اس کے الٹے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جموں وکشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، مل ٹنسی کے گراف میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، تعمیر و ترقی کا کہیں نام و نشان نہیں، اقتصادی بدحالی نے یہاں کے لوگوں کو مکمل طو رپر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بے روزگارنوجوان کی تعداد حد سے تجاوز کرگئی ہے اور سب سے بڑھ کر لوگ مرکزی حکومت سے نالاں ہیں۔ اگر بھاجپا حکومت کی نظر میں یہی کامیابی ہے تو ملک کیلئے اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ حکمرانوں کو زمینی حقائق کا ذرا بھی انداز ہ نہیں۔ محمد اکبر لون نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ فی الفور 5اگست کے بعد لئے گئے تمام فیصلے واپس لیں اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی جلد سے جلد ممکن بنائی جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img