بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

انڈر گریجویٹ سالانہ امتحانات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

سرینگر30،مئی/ انڈر گریجویٹ سالانہ امتحانات کا طریقہ کار وضع کرنے کے مقصد کےلئے کشمیر یونیورسٹی نے کالج پرنسپلز کیساتھ ایک آن لائن میٹنگ طلب کی ہے ۔یہ میٹنگ متوقع طور پر سوموار کو منعقد ہوگی ،جس میں سالانہ امتحانات کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کشمیر یونیو رسٹی کے شعبہ امتحانات کے تعلقات عامہ کے ترجمان ،فہیم اسلم کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق کشمیر یونیورسٹی نے کالج پرنسپلز کیساتھ سوموار کو ایک آن لائن میٹنگ طلب کی ،جس میں انڈر گریجویٹ امتحانات کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ سوموار دوپہر ایک بجے سے2بجے تک منعقد ہوگی اور یہ میٹنگ بزریعہ (Cisco Webex) منعقد کی جائیگی ۔ان کا کہناتھا کہ کالج پرنسپلز کو سوموار کی صبح وٹس ایپ کے ذریعے ”لنک “ شیئر کی جائیگی ،جو کنٹرولر امتحانات نے بنایا ہے ۔کشمیر یونیورسٹی کے ذرائع ابلاغ مشیر ،ڈاکٹر شاہد رسول نے یہ تمام جانکاری ایک بیان میں دی ۔انہوں نے کہا کہ جن کالج پرنسپلز نے ابھی تک وٹس ایپ گروپ میں رجسٹریشن نہیں کرائی ہے ،وہ موبائیل نمبر9419000380پر رجسٹریشن کرائیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img