سرینگر30،مئی/ واد ی کشمیر میں میلہ کھیر بھوانی سنیچر کو عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ،تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس حوالے سے تولہ مولہ گاندر بل میںنہ ہی کوئی تقریب منعقد ہوئی اور ناہی روایتی گہما گہمی دیکھنے کو ملی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں’میلہ کھیر بھوانی‘ ہر سال انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاجاتا ہے۔ اس میلے کی کشش اور عقیدت ہزاروں کشمیری پنڈتوں کو وادی میں کھینچ لاتی ہے جبکہ یہ میلہ مذہبی آہنگی ،رواداری ،بھائی چارہ اور اخوت کی علامت بھی ہے ۔تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو ان کی ایک مقدس دیوی ہیں ،کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہیں۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت’میلہ کھیر بھوانی‘کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔ جموں وکشمیر میں سالانہ کھیر بھوانی میلہ‘ جواس سال30 مئی سے گاندر بل ضلع کے تولہ مولہ گاﺅںمیں شروع ہونے والا تھا‘ اسے جموں وکشمیر کے دھر مارتھ ٹرسٹ نے منسوخ کردیا ہے۔ یہ قدم کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔تین دہائیوں کے نامساعد ھالات کے باوجود یہ تہوار ہر سال عقیدت واحترام کیساتھ منایا جاتا ہے ،تاہم وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں امسال سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ کے موقع پر تمام تقریبات و عقیدت مندوں کی روایتی گہماگہمی کورونا لاک ڈاو¿ن کی نذر ہوگئی۔میلہ کھیر بھوانی کورونا لاک ڈاو¿ن کی نذر ہونے کے باوصف بھی کشمیری مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر تحریریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اپنے پنڈت بھائیوں کو اس موقع پر مبارک باد پیش کی اور کورونا سے نجات ملنے کے لئے دعائیں مانگیں۔اس دوران نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سالانہ میلہ کھیر بھوانی پر کشمیری پنڈت برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندو برادری خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت رہی ہے اور یہاں کے مسلمانوں نے ماضی میں اپنے پنڈت بھائیوں کو تمام قسم کی سہولیات دستیاب رکھنے میں کلیدی رول ادا کرتے آئے ہیں۔اس بار کورونا وائرس کی عالمگیر وباءکے نتیجے میں کھیر بھوانی میں میلہ منعقد نہ ہونے سے جتنی مایوسی پنڈت برادی کو ہوئی ہے اتنی ہی یہاں کے مسلمانوں کو بھی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پنڈتوں کے بغےر کشمےری عوام کسی بھی صورت مےں مکمل نہےں اور پنڈت برادری ہمارے سماج کی اہم جز ہے اور خدا کرےں کہ پنڈت لوگ پھر اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئےں۔پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، رکن پارلیمان محمد اکبر لون، جسٹس(ر) حسنین مسعودی،سینئر لیڈران میاں الطاف احمد اورضلع صدر گاندربل شیخ اشفاق جبار نے بھی پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔





