منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

ریاستوں کے درمیان آمد و رفت کی منظوری

*پھنسے لوگوں کے گھر جانے کا راستہ صاف*

نئی دہلی،:حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے مختلف جگہوں پرلاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے تارکین وطن محنت، کشوں، عقیدت مندوں، کارکنوں، سیاحوں، طلباء اور دوسرے لوگوں کو سڑک کے راستے سے ان کی آبائی ریاستوں میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے ملک میں بین ریاستی آمد و رفت کی منظوری دے دی ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج خط لکھ کر ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد وفتکی سہولت مہیا کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں متعلقہ ریاستوں کو اس بارے میں مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کے لئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کے لئے معیاری پروٹوکول بنانے کو کہا گیا ہے۔
نوڈل افسر اپنے یہاں پھنسے لوگوں کی رجسٹریشن بھی کرے گا۔ کسی بھی شخص کی آمد و رفت سے پہلے اس کی میڈیکل جانچ کی جائے گی اور اس میں بیماری کی علامات نہ ہونے پر اسے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ منزل مقصود پر بھی مقامی سطح پر ان کی جانچ کی جائے گی اور ان کے گھر میں ہی رہنے کو کہا جائے گا۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جائے گی۔
آرڈر میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو اپنے فون میں آروگیو سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img