آن لائن کے ذریعے ملازمین کاتنخواہیں حاصل کرناممکن نہیں

آن لائن کے ذریعے ملازمین کاتنخواہیں حاصل کرناممکن نہیں

لیفٹنٹ گورنر ،چیف سیکرٹری اورفائنانشل کمشنر فوری نوٹس لیں :اعجازاحمدخان

سری نگر:۰۳،اپریل:سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجازاحمدخان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کوٹریجریوں کے بجائے آن لائن کے ذریعے تنخواہیں واگزار کرناایک اچھافیصلہ ہے ،لیکن ٹوجی انٹرنیٹ سروس کے چلتے ایسا ممکن نہیں ماہانہ تنخواہیں وقت پرلے سکیں ۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی جموں وکشمیر کے چیئرمین اعجازاحمدخان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ٹوجی موبائل انٹرنیٹ سروس کے چلتے سرکاری ملازمین کی آن لائن کے ذریعے تنخواہوں تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے ،کیونکہ متعلقہ ویب سائٹ سست رفتار انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے باآسانی کھل نہیں پارہی ہے ،اورنہ اس ویب سائٹ سے کچھ ڈاﺅن لوڈ کرناممکن ہوپارہاہے ۔اعجازخان نے کہاکہ کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے لاگو لاک ڈاﺅن کے چلتے صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی رقم ہی بازاروں میں لین دین کاذریعہ بن سکتی ہے ،لیکن سست رفتارانٹرنیٹ سروس کے چلتے ملازمین آن لائن کے ذریعے اپنی تنخواہیں نکال نہیں پارہے ہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر ،چیف سیکرٹری اورفائنانشل کمیشنر سے اپیل کی کہ وہ اگلے کچھ ماہ کیلئے سرکاری ملازمین کوپرانے طریقے سے ہی تنخواہیں فراہم کرنے کی ہدایت دیں تاکہ موجودہ مشکل ترین صورتحال میں ،جب بیشتر لوگ گھروں نے بے کاربیٹھے ہیں ،اورتمام قسم کی معاشی سرگرمیاں مفلوج پڑی ہوئی ہیں ،سرکاری ملازمین کومالی بدحالی کاسامنانہ کرناپڑے ۔اعجازخان نے کہاکہ سرکاری ملازمین اوراُن کی تنظیمیں موجودہ سرکار کی جانب سے ملازمین کے حق میں آن لائن کے ذریعے ماہانہ تنخواہیں واگزار کرنے کاخیرمقدم کرتی ہیں ،لیکن ہماری حکومت اورانتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروں سے مودبانہ اپیل ہے کہ موجودہ مشکل ترین صورتحال میں لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پرانے طریقے سے ہی واگزارکی جائیں تاکہ ملازمین اوراُ نکے اہل خانہ کوبلاوجہ مالی دشواریوں کاسامنا نہ کرناپڑے ۔ ٹریڈ یونین لیڈراعجازخان نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ لیفٹنٹ گورنر ،چیف سیکرٹری اورفائنانشل کمیشنر اس اپیل کافوری نوٹس لیتے ہوئے لاکھوں سرکاری ملازمین کوفوری راحت پہنچانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.