تمام ترخطرات اورمشکلات کے باوجودفرائض انجام دینے والے ملازمین شاباشی کے مستحق:اعجاز خان
سری نگر:۹۲،اپریل:محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدراعجازاحمدخان نے محکمہ ھٰذا اوراسکے فرض شناس ملازمین پرعائد کئے جانے والے الزامات کوپروپگنڈہ اورکچھ مفادپرست افرادکی کاروستانی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کسی کی غلط بیانی سے فرض شناس اورعوام دوست ملازمین کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔سینئرٹریڈ یونین لیڈراعجازاحمدخان نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسبات پرسخت تشویش کااظہارکیاکہ کچھ افراد بلاوجہ محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری اوراسکے ملازمین کے بارے میں غلط بیانی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلاوجہ کسی فرض شناس ملازم کی بدنامی کرنے والے افرادعوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ہیں ۔اعجازاحمدخان نے بتایاکہ غلط بیانی کرنے والے ایسے افرادکویہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے ،کہ جب جب نامساعد حالات اورآفات سماوی کی صورتحال پیداہوئی اور لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ،تب تب محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے ملازمین نے گھروں سے نکل کرعوام کوراحت پہنچائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے پیداشدہ سنگین ترین صورتحال کے چلتے جب کوئی کسی کے گھرجانے سے گبھراتاہے اورریڈزون والے علاقوں میں کوئی جانے کی ہمت نہیں کرتاہے ،محکمہ ھٰذا کے ملازمین گھرگھر جاکر عوام میں راشن تقسیم کررہے ہیں ۔ٹریڈ یونین لیڈر اعجازخان نے کہاکہ مرکزی سرکار کی اسکیم کے تحت صارفین کوتین ماہ کاراشن فراہم کرناہے لیکن اس اسکیم کے تحت صرف IAYاورPHHزمرے میں آنے والے راشن کارڈ ہولڈروں اورغریب صارفین کوہی فی فرد5کلو چاول مفت فراہم کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت عام صارفین کوچاول مفت نہیں دیاجاسکتا ہے اورنہ آٹا مفت دیاجاتا ہے ،بلکہ جوصارفین سرکاری راشن گھاٹوں سے آٹالیناچاہتے ہوں ،اُن کی باضابطہ طور پراسکی مقررہ قیمت اداکرناہوگی ۔اعجازاحمدخان نے کہاکہ سرکاری راشن ڈیپوﺅں پرتعینات محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے فیلڈ ملازمین بشمول اسٹورکیپر ،گھاٹ منشی اورسپروائزر تمام تر مشکلات اورخطرات کے باوجود غریب اورضرورتمندصارفین کوراحت پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،لیکن کچھ خودغرض اورمفادپرست عناصر ملازمین کی حوصلہ شکنی کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن حالات میں محکمہ کے فیلڈ ملازمین اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ،وہ اُن کی فرض شناسی اورعوام دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔اعجازاحمدخان نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں سے نکلنے والے محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے ملازمین کوراستے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بعض اوقات ہراسانی اورہتک آمیز سلوک کابھی سامناکرناپڑتاہے ،اور عام صارفین اسے واقف ہیں ،لیکن اسکے باوجود بوکھلاہٹ کے شکار کچھ خودغرض عناصر محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر غلط بیانی اورجھوٹ کیلئے میڈیا کاسہارہ لیتے ہیں ،جوقابل افسوس اورمذمت بھی ہے ۔




