منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

پاندچھ میں نئے بنکر کی تعمیر

لوگوں میں تشویش ،انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ

سرینگر29،اپریلکے این ایس پاندچھ گاندر بل میں فورسز کی جانب سے90فٹ روڑ پر برلب سڑک ایک بنکر تعمیر کیا جارہا ہے ،جسکی وجہ سے یہاں سے گزر نے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،لہٰذا ضلع انتظامیہ معاملے کا نوٹس لے ۔کے این ایس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاندچھ 90فٹ سڑک کے برلب سی آر پی ایف والوں نے ایک بنکر تعمیر کرنے کی شروعات کی ہے۔ مقامی لوگوں نے نئے فورسز بنکر کی تعمیر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، شفقت اقبال سے پرُزور مطالبہ کیا ہے کہ اس جگہ پر بنکر تعمیر کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ان کا کہناتھا کہ یہاں سے روزانہ ہزارو لوگ خاصکر عورتیں گذر تی رہتی ہیں اور کھیتوں پر آنا جانا رہتا ہے۔رہ چلتے مسافروں کی آواجاہی کے لئے یہ بنکرپریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ بنکر دوسری جگہ تعمیر کیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔سی آر پی ایف ترجمان نے بتایا کہ وہ یہاں لوگوں کی حفاظت کےلئے ہیں نہ کہ کسی کو تنگ طلب کرنے کےلئے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img