جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
6.4 C
Srinagar

موسم کی بڑی آفت

ہندوستان سمیت13ممالک کےلئے ’ارنب‘ خطرہ

سرینگر29،اپریل/ایک طرف کورونا وبا پوری دنیا میں اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے، اور دوسری طرف دنیا کے13ممالک پر موسم کی بڑی آفت آنے والی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے 13 ممالک کی طرف ایک خطرناک طوفان تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے ان سبھی طوفانوں کے نام جاری کیے گئے ہیں۔ طوفان کے ان ناموں سے ایک نام’ارنب‘ بھی ہے جو آنے والے دنوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔طوفانوں کے نام پر مبنی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں سبھی 13ملکوں کے لیے 13 طوفانوں کے نام شامل ہیں۔ ہندوستان کے نام میں گتی، تیز، سراسو، آگ، ویوم، جھار، پروباہو، نیر، پرونجن، گھنّی، انبد، جلدھی اور ویگ شامل ہیں، جب کہ طوفانوں کے کچھ بنگلہ دیشی نام نسارگا، بپرجوئے، ارنب اور ا±پکل ہیں۔ہندوستانی محکمہ موسمیات 13 رکن ممالک کو طوفان اور طوفان کی رفتار سے جڑے مشورے دینے والے6 ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر میں سے ایک ہے۔ اس میں بنگلہ دیش، ہندوستان، ایران، مالدیپ، میانمار، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، یو اے ای اور یمن شامل ہیں۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کر کہا ہے کہ ’مختلف سمندروں پر بننے والے مداراتی طوفانوں کا نام متعلقہ ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر اور ریجن ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر کے ذریعہ رکھے گئے ہیں۔‘آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ’خلیج بنگال اور بحر عرب سمیت شمالی بحر ہند کے لیے مداراتی طوفانوں کے نام ایک پیمانہ پر عمل کرتے ہوئے نئی دہلی واقع ریجنل ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر نے فراہم کرائے ہیں۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img