منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

وزیراعظم نریندرمودی کی وزرائے اعلیٰ اورلیفٹنٹ گورنروں کیساتھ فیصلہ کن میٹنگ آج

سرینگر//10 اپریل//کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے لاگو21روزہ ملک گیرلاک ڈاﺅن میں کسی بھی طرح کی نرمی کے بجائے کچھ ہفتوں کی توسیع کاقوی امکان ہے ،تاہم حتمی فیصلہ لینے سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی آج یعنی 11اپریل بروز سنیچروار کوریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورلیفٹنٹ گورنروں کیساتھ ایک اورویڈیوکانفرنسنگ میٹنگ کریں گے ۔اس دوران مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کے روز ریاستوں کے ورزائے صحت کیساتھ ایک ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران اسبات کااشارہ دیاہے کہ ابھی ملک میں لاک ڈاﺅن ختم کرنے یااس میں نرمی کرنے کے حوالے سے صورتحال سازگارنہیں ہے ۔ڈاکٹرہرش وردھن نے لاک ڈاﺅن پرسختی کیساتھ عمل درآمدکرنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جب تک کووڈ19مخالف ویکسین تیارکیاجاتاہے تب تک اس خطرناک وائرس اورمرض سے محفوظ رہنے کیلئے ’سماجی دوری یامعاشرتی فاصلہ ‘ہی ایک موثرویکسین ہے ۔معلوم ہواکہ 11،اپریل کووزیراعظم نریندرمودی ،مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے لیفٹنٹ گورنروں اورمنتظمین کیساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ایک اورمیٹنگ کریں گے ۔میڈیارپورتس کے مطابق اس لاک ڈاﺅن میں توسیع اس میٹنگ کااصل ایجنڈارہے گا،اوروزیراعظم میٹنگ کے دوران وزرائے اعلیٰ اورلیفٹنٹ گورنروں سے کوروناوائرس کیخلاف جاری حکمت عملی اورجاری صورتحال کے بارے میں جانکاری اوراُن کی تجاویز بھی حاصل کریں گے ۔خیال رہے یہ وزیراعظم کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کیساتھ اس نوعیت کی تیسری میٹنگ ہے کیونکہ اسے پہلے انہوں نے 20مارچ اور2اپریل کوبھی وزرائے اعلیٰ کیساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے صلاح مشورہ کیاتھا۔بتایاجاتاہے کہ بیشتر ریاستوں کی حکومتیں اسبات کے حق میں ہیں کہ ملک گیرلاک ڈاﺅن کی مدت بڑھائی جائے اوراس میں فی الوقت کوئی نرمی نہ لائی جائے ۔ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران وزیراعظم مودی ،ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے لیفٹنٹ گورنروں اورمنتظمین کواسبات کی جانکاری فراہم کریں گے کہ مرکزی سرکارنے کوروناوائرس سے پیداشدہ صورتحال کامقابلہ کرنے ،ضرورت مندلوگوں کی امدادواعانت کرنے ،مریضوں کوبہترعلاج فراہم کرنے ،کووڈ19کوپھیلنے سے روکنے اورریاستوں ومرکزی زیرانتظام علاقوں کوضروری مالی معاونت اورمیڈیکل سپلائی کویقینی بنانے کیلئے کیامنصوبہ بندی کی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ سنیچرکووزرائے اعلیٰ اورلیفٹنٹ گورنروں کیساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے مشاورت کرنے کے بعد12یا13اپریل کووزیراعظم مودی مرکزی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ طلب کریں گے ،جس میں وزرائے اعلیٰ کی تجاویز کیساتھ ساتھ وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی والے وزراءکے گروپ کی جانب سے کی گئی سفارشات کوزیرغورلایاجائیگا۔اوراسی میٹنگ میں جاری اکیس روزہ لاک ڈاﺅن میں توسیع کافیصلہ لیاجائیگا۔اسبات کاامکان ظاہرکیاجارہاہے کہ جاری لاک ڈاﺅن میں کم سے کم مزیدتین ہفتوں کی توسیر عمل میں لائی جائیگی ۔خیال رہے 21روزہ ملک گیرلاک ڈاﺅن کی مدت 14اپریل کی شام مکمل ہوگی اوراسے پہلے ہی مرکزی حکومت کوا سبارے میں آگے کافیصلہ لیناپڑے گا۔اس دوران مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کے روز ریاستوں کے ورزائے صحت کیساتھ ایک ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران اسبات کااشارہ دیاہے کہ ابھی ملک میں لاک ڈاﺅن ختم کرنے یااس میں نرمی کرنے کے حوالے سے صورتحال سازگارنہیں ہے ۔ڈاکٹرہرش وردھن نے لاک ڈاﺅن پرسختی کیساتھ عمل درآمدکرنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جب تک کووڈ19مخالف ویکسین تیارکیاجاتاہے تب تک اس خطرناک وائرس اورمرض سے محفوظ رہنے کیلئے ’سماجی دوری یامعاشرتی فاصلہ ‘ہی ایک موثرویکسین ہے ۔انہوںنے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی میٹنگ کے دوران بتایاکہ مرکزی سرکارنے کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے جوپالیسی اورحکمت عملی مرتب کی ہے ،اُس کوزمینی سطح پرروبہ عمل لانے اورکامیاب بنانے میں ریاستی سرکاروں کاکلیدی رول ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ ریاستوں نے کووڈ19پرقابوپانے اورموجودہ سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے جوپالیسی اورطریقہ کاراپنایاہے ،اُس پالیسی اورطریقہ کارکودوسری ریاستیں بھی روبہ عمل لاسکتی ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img