پرياگ راج، : اترپردیش میں پرياگراج کے دھمن گنج علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک حملہ وار نے گھر کے باہر بیٹھے ایک ریل ملازم کو گولی مار کر قتلکر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبدارگنج ریلوے کالونی کے احاطے میں صفائی ملازم 59 سالہ پرکاش صبح تقریبا پونے سات بجے گھر کے باہر بیٹھ کر اخبار پڑھ رہا تھا ۔ اس دوران ایک حملہ آور آیا اور پرکا ش کو گولی مار کر فرار ہو گیا ۔ گولی لگنے سے پرکاش کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کو انجام دے کر بھاگ رہا حملہ وار سی سی ٹی وی کے قید ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی فوٹیج کھنگالی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرکاش کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی رنجش نہیں تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پرکاش کی پہلی اہلیہ کا 2006 میں انتقال ہو گیا تھا ۔ اس کے تین سال بعد 2009 میں اس نے انورادھا سے دوسری شادی کی تھی ۔ پرکاش کے تین بچے ہیں ۔ اہل خانہ نے کسی پر قتل کا شبہ ظاہر نہیں کیا ہے ۔ اس سلسلے میں نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس قاتل کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔
یواین آئی ۔





