جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں گیس دھماکہ میں چھ زخمی

کرائسٹ چرچ ، :  نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کے شمالی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گیس دھماکے کی وجہ سے کم سے کم چھ افراد زخمی ہوگئے اور ایک کان بری طرح تباہ ہوگیا۔
پولیس اور ہنگامی خدمات کے کارکنوں نے کرائسٹ چرچ کے مضافاتی نارتھ اووڈ کے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ دھماکے کی خوفناک آواز سن کر وہ ڈرگئے ۔ ساتھ ہی انہوں نے آسمان میں دھواں اٹھتے دیکھا اور چاروں پھیلے ملبے کو دیکھا۔
ایک شخص نے آن لائن لکھا تھا، ’’مجھے لگا کہ یہ ایک زلزلہ ہے کیونکہ شور اور پھر کھڑکھڑاہٹ کی آواز سنائی دی۔
جائے واقعہ کے پاس ایک پری اسکول کے استاتذہ کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے اگرچہ اسکول کے تمام بچے محفوظ ہیں۔
ریڈیو نیوزی لینڈ کے مطابق دھماکے کے ملبے سے 17 مکانات متاثر ہوئے ہیں اورآس پاس کے 50 گھروں کو خالی کرایا گیا ہے۔نارتھ ووڈ کے تمام باشندوں کو دھماکہ کے بعد گیس سے چلنے والی تمام سہولتوں کو بند کرنےکی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
زبردست دھماکہ کی آواز سن کر کچھ لوگوں نے فائرنگ کے بارے میں بھی اندیشہ محسوس کیا۔واضح ر ہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کے دو مسجدوں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں 51 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img