قندھار، : افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں جمعرات کو پولیس ہیڈکوارٹر میں ہوئے طالبان کے حملے میں تقریبا 12 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہو گئے ۔
حملے کے گواہ نے کہا کہ یہ حملہ شمالی گیٹ پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 35 منٹ پر ہوا ۔ دھماکے کی وجہ سےکئی راہگیروں کی بھی موت ہو گئی ہے ۔ دھماکے ہونے سے مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور بہت دور تک دھواں چھا گیا ۔ اس دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ اس حملے میں دو پولیس افسر، آٹھ شہری اور دو حملہ آوروں کی موت ہو گئی ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان جنگجو تنظیم نے قبول کی ہے ۔ صوبے میں گزشتہ چند ماہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کئی فوجی مہمات چلائی ہیں ، لیکن اس کے باوجود صوبے میں مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں ۔
ژنہوا ۔





