کیف، : یوکرئن اور اسرائیل کے درمیان ہوئے آزاد تجارتی خطہ (ایف ٹی اے) بین الاقوامی معاہدے کو یوکرئن کی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ۔ یوکرین پارلیمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ نے جمعرات کو اس متعلق اطلاع دی ۔ یوکرین کی اقتصادی ترقی اور تجارت کے سابق نائب وزیر نتاليا مكولسكايا کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی تکنیک، انجینئرنگ، فوڈ پروسیسنگ سازوسامان اور دیگر صنعتوں میں تعاون کو ہری جھنڈی ہے ۔ ماہرین کے مطابق زیادہ درآمد ات ڈیوٹی کی وجہ سے اسرائیل کے بازاروں سے خاص طور پر زرعی مصنوعات کی درآمدات بند کر دی گئی تھی ۔ یہ معاہدہ یوکرین کے برآمدات سے منسلک لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرے گا ۔ دونوں ممالک نے 21 جنوری کو اس معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کے 60 دن کے اندر اندر اس معاہدہ کا اطلاق ہو جائے گا ۔
ژنہوا ۔





