جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

گٹیریس نے کی شام میں رہائشی مقامات پر ہوائی حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ، ;  اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیریس نے شمال مغربی شام میں رہائشی علاقوں اور طبی اہلکار پر کئے جارہے ہوائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ معرۃ النعمان کے اسپتال اور شہری مقامات کو نشانہ بناکر بدھ کے روز فضائی حملے کئے گئے۔
مسٹر دوجارک نے کہا کہ روس اور ترکی نے شمال مغربی شام کے ڈی اسکلیشن علاقے میں فضائی حملوں کرکے ستمبر 2018 میں ادلیب پر سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔ طبی خدمات اور شہریوں کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ شام میں جدو جہد کرنے والے فریقوں کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنا چاہیے۔
ژنہوا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img