منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ہندوستان – روس کے درمیان توانائی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

نئی دہلی، :  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک عالمی تیز منڈیوں کی صورت حال کے علاوہ توانائی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے فون پر اس معاملہ پر بات چیت کی۔
بیان کے مطابق مسٹر پردھان اور مسٹر نوواک نے ہندوستان اور روس کے درمیان توانائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ هائیڈروكاربن شعبہ کو ہندوستان-روس کے درمیان خاص اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا ایک اہم ستون بنانےپر بحث ہوئی۔
مسٹر پردھان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں ہو نے والے مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے روس سے تیل برآمد کنندہ ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کر کے اس میں توازن بنانے کی اپیل کی۔ مسٹر پردھان اور مسٹر نوواک نے هائیڈروكاربن میں سرمایہ کاری کیلئےبھی بات چیت کی۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے روس کی تیل اور گیس کمپنیوں کو ہندوستان میں گیس علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور شہری گیس فراہمی کے نیٹ ورک کے توسیعی کام کرنے کے علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img