منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہونڈوراس کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبی، 26 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی، :  وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کے ساحلی علاقے بحیرہ کیریبین میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 26 افراد کی موت ہو گئی ۔
مقامی میڈیا نے فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ نیوز چینل ٹیلیوی سینٹرو نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ ہونڈوراس کے گریشيس اے ڈيوس ساحلی علاقے میں ’کیپٹن ویلی‘ نامی ایک کشتی ڈوب گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 47 دیگر افراد کو بچا لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ شاید سمندری علاقے میں تیز ہواؤں کے چلنے یا اونچی لہروں کی وجہ سے ہوا۔
اسپوتنک ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img