نئی دہلی،: صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔ مسٹر كووند نے ٹوئٹر پر لکھا’’رتھ یاترا کے مقدس موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارک ہو اور نیک خواہشات ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ بھگوان جگن ناتھ کے اشیرواد سے سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی آئے‘‘۔ مسٹر مودی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا’’رتھ یاترا کے مخصوص موقع پر سبھی کو مبار ک ۔ ہم بھگوان جگن ناتھ سے پراتھنا کرتے ہیں اور سب کی اچھی صحت، سکھ اور خوشحالی کے لئے ان کا اشیرواد چاہتے ہیں ۔ جے جگن ناتھ‘‘۔
یو این آئی ۔




