راج گیر، : بہار میں ضلع نالندہ کے چنڈی تھانہ علاقہ کے چنڈی مادھوپور گاؤں کے قریب کل دیر رات پک اپ وین کے پلٹنے سے تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع نوادہ کے روپو تھانہ علاقہ کے چھنون گاؤں رہائشی کرشن نندن پرساد کا اناج لے کر کچھ لوگ ان کے پٹنہ واقع رہائش گاہ پر پک اپ وین سے جا رہے تھے کہ تب ہی مادھوپور گاؤں کے قریب پک اپ وین بے قابو ہوکر ڈیوائڈر سے ٹکراکر الٹ گئی ۔ اس حادثے میں پك اپ وین پر سوار وشیسور یادو (45) گوری مانجھی (35) اور سنجے (36) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے پٹنہ بھیج دیا گیا ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کراکر رشتہ داروں کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی،





