ریاض، : جنوبی سعودی عرب میں واقع ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملے میں اتوار کو کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
العربیہ ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے پارکنگ کے علاقے میں ڈرون سے کئے گئے حملے میں شام کے ایک شہری کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ژنہوا ۔





