منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

نیوزی لینڈ میں دو طیاروں کے مابین ٹکر ، دو پائلٹوں کی موت

ماسکو، :  نیوزی لینڈ کے ماسٹرٹون شہر میں اتوار کو ہڈ ایروڈرم کے نزدیک دو طیاروں کی فضا میں ٹکر ہو گئی جس سے دونوں طیاروں کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔
نیوزی لینڈ ہیرالڈ اخبار نے بتایا کہ دونوں طیاروں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت موسم بھی ٹھیک تھا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم بھیجے گی۔ ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن بھی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا ۔
اسپوتنک ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img