بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ترکی دنیا کے تمام ممالک کے دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے

ماسکو، :  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ایشیا میں شراکت اور اعتماد بحالی کے اقدامات ( سی آئی سی اے) کی دوشنبہ میں منعقدہ پانچویں چوٹی کانفرنس میں مسٹر اردگان نے کہا کہ ہم نے ایک ملک کے ساتھ جو تعلقات قائم کئے ہیں وہ دوسرے یا تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں ۔ ہم مشرق ، مغرب، شمال اور جنوب سبھی علاقوں میں بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں امن اور استحکام کے لئے شام میں جاری جدوجہد کو حل کرنا اہم ہو گا اور اس کے لئے یکطرفہ نقطہ نظر اپنا نے پر تنقید کی۔انہوں نے کہا’’یہ واضح ہے کہ یکطرفہ نقطہ نظر سے آج دنیا میں امن اور استحکام کے حل تک نہیں پہنچا جا سکتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے والے دیگر ممالک کے لیڈروں نے خود اس طرح کے نقطہ نظر کے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا ہے‘‘۔اس دوران انہوں نے روس اور چین کے ساتھ تعلقات کی ستائش کی۔
اسپوتنک ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img