منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

لندن کے میئر صادق خان ’ایک آفت ‘ہیں:ٹرمپ

واشنگٹن ،: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر لفظوں کی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدہ سے ہٹا دینا چاہئے۔
لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور ان کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔
خیال رہے لندن کے میئر صادق خان ماضی میں صدر امریکہ کی متعدد بار سخت تنقید کر چکے ہیں۔
یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img