لکھنؤ، : سخت سیکورٹی انتظام کے درمیان اترپردیش میں 75 اضلاع کے 80 پارلیمانی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا کام صبح آٹھ بجے شروع ہوا۔ اس کے ساتھ آگرہ شمال اورندھاسن اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخاب کی گنتی بھی کی جا رہی ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے ذریعے ریاست میں 979 امیدواروں کا سیاسی مستقبل فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی اس ریاست میں وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی، امیٹھی سے کانگریس صدر راہل گاندھی، اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو، لکھنؤ سے راج ناتھ سنگھ، مین پوری سے سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو، فیروز آباد سے پرگتی شیل سماجوادی پارٹی (پی ایس پی) صدر شیوپال سنگھ یادو، گورگھپور ، چندولی، قنوج، فتح پور سیکری، رامپور، مظفر نگر سیٹ پر خاص نگاہیں ہوں گی۔
ریاستی الیکشن آفس کے مطابق، ریاست میں مجموعی طور پر 77 گنتی مراکز بنائے گئے ہیں۔ اعظم گڑھ میں اور کشی نگر میں دو مراکز میں ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ایک مرکز میں ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے اسٹرانگ روم کو امیدوار یا ان کے ایجنٹ کی موجودگی میں اور انتخابی کمیشن کے مبصر کی موجودگی کے کھولا گیا۔
یو این آئی۔





