جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

دہلی کی ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کو برتری، شیلا اور وجندر پیچھے

نئی دہلی،  :  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی میں ایک بار پھر ساتوں سیٹوں پر جیت کی جانب بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے. ووٹوں کی گنتی کے اب تک حاصل رجحانات میں بی جے پی کے امیدواروں نے ساتوں پارلیمانی علاقوں میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ) کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
چاندنی چوک سے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے کانگریس کے جے پرکاش اگروال پر 16883 ووٹوں سے برتری بنائے ہوئے ہیں۔ شمال مشرقی دہلی میں بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تواری دہلی کانگریس صدر اور سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت سے 71593 ووٹوں سے آگے ہیں۔
مشرقی دہلی جہاں سے کرکٹر سے سیاست میں آئے گوتم گمبھیر بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ مسٹر گمبھیر کانگریس کے اروندر سنگھ لولی سے 27588 ووٹوں کی برتری بنائے ہوئے ہیں۔ جنوبی دہلی میں موجودہ ایم پی رمیش ودھوڑي نے آپ کے راگھو چڈھا پر 37084 ووٹوں کی سبقت بنا لی ہے. یہاں سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے بین الاقوامی باکسر وجندر سنگھ تیسرے مقام پر ہیں۔
نئی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے سابق مرکزی وزیر اجے ماکن پر 22650 ووٹوں کی لیڈ بنا لی ہے۔ دہلی کی واحد ریزروڈ سیٹ سے پنجابی صوفی گلوکار بی جے پی امیدوار هنس راج ہنس نے آپ کے امیدوار گگن سنگھ پر 62211 ووٹوں کی برتری بنا رکھی ہے۔
مغربی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما کانگریس کے مہابل مشرا سے 58972 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
-یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img