جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ اشیاءضبط

ایشین میل نیوز ڈیسک

گاندربل/ سماج کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی ایک خاص مہم کے تحت گاندربل پولیس نے پاندچھ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ہلال احمد ٹپلو ولد خضر محمد ساکنہ داود کالونی صورہ کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران اُس کے قبضے چرس گھوٹی ، بھنگ پاوڈر ، نشیلی ادویات اور نقدی 11ہزار 85روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 110/2019کے تحت گاندربل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ہے۔

پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے اور جرائم کو پنپنے سے روکنے کیلئے محکمہ کو اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو ان بدعات سے پرے رکھا جاسکے۔ پولیس نے ایسے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور ناجائز کار وبار سے باز آجائیں بصور ت دیگر اُن کے خلاف قانونی کے مطابق کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img