نئی دہلی، : سترہویں لوک سبھا کی 542 سیٹوں اور آندھرا پردیش، اڑیسہ، اروناچل پردیش اور سکم اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جمعرات کی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی۔
دوپہر میں رجحان واضح ہو جانے کی امید ہے اور نتائج دوپہر تک آنے شروع ہوجائیں گے ۔ پہلے ڈاک بھیجے گئے ووٹ شمار کیے جائیں گے۔ اس کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) کے ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہر اسمبلی حلقہ کے پانچ بوتھوں کی وي وي پیٹ پرچيوں کا ملان ای وی ایم کے ووٹوں سے کیا جائے گا۔ اس صورتحال میں اس بار نتیجے آنے میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے۔
وی ایم میں بند مینڈیٹ سامنے آنے کے بعد یہ طے ہوجائے گا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) ایک بار پھر اقتدار میں آئے گا یا ملک کی کمان کسی دوسرے اتحاد کے ہاتھ میں جائے گی۔ووٹنگ کے بعد زیادہ تر سروے میں (اگزٹ پول) میں این ڈی اے کو پھر سے اکثریت ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔





