کشمیر شاہراہ بند ش،گور نر نے عوام سے معذرت کرلی

کشمیر شاہراہ بند ش،گور نر نے عوام سے معذرت کرلی

ایشین میل نیوز ڈیسک

 

سرینگر :سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ پر عام گاڑیوں کے چلنے پر عائد پابندی کے فیصلے پر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو عام لوگوں سے معذرت کرلی جنہیں پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی مفاد میں لیا گیا ۔یاد رہے کہ منگلوار کو ایک غیرمعمولی فیصلے کے بعد گورنر انتظامیہ نے کشمیر شاہراہ پر عائد سبھی پابندیاں ہٹائیں ۔

جہانگیر چوک ۔ رام باغ فلائی آﺅر کے حصہ دوم کو عام لوگوں کے نام وقف کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے عام لوگوں سے سرینگر ۔جموں شاہراہ پر عائد پابندی کے فیصلے پر معذرت کرلی ،جسکی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شاہراہ پر بندش کا فیصلہ قومی مفاد میں لیا گیا ۔

گورنر نے کہا ’میں عام لوگوں سے معذرت طلب کر تاہوں ،جنہیں ہائی وے پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لیکن پابندی کے فیصلے کو قومی مفاد میں لیا گیا ‘۔یاد رہے کہ ریاست میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے اور حفاظتی دستوں کی ضرورت کا جائزہ لینے کے بعد گورنرستیہ پال ملک نے منگل کو سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ پر عام گاڑیوں کے چلنے پر عائد پابندی کو27 مئی2019 سے مکمل طور ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی نقل و حمل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ پابندیاں لازمی بن گئی تھیں۔ ریاست میں امن و قانون کو برقرار رکھنے اور عام انتخابات کے انعقاد کیلئے اضافی فورسز کی ضرورت پڑی تھی۔ فورسز کی کانوائی کی بلا خلل آوا جاہی کو یقینی بنانے کیلئے قومی شاہراہ کے بارہمولہ سے اودھمپور تک کے حصے پر سول ٹریفک کے چلنے پر ہفتے میں دو بار ایتوار اور بدھوار کو صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک پابندی نافذ کی گئی تھی۔

تا ہم پابندی کے دوران مجبوری کی حالت میں سول ٹریفک کے چلنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے مناسب انتظامات کئے تھے۔ اس سے قبل 22 اپریل 2019 کو قومی شاہراہ کے سرینگر بارہمولہ حصے پر عائد پابندی میں نرمی برت کر اس کو صرف ہفتے کے ہر ایتوار تک محدود کیا گیا تھا اور بعد میں 2 مئی 2019 سے یہ پابندی مکمل طور ہٹائی گئی تھی جبکہ سرینگر اودھمپور حصے پر عائد پابندی کو 13 مئی 2019 سے نرم کر کے ہفتے میں ایک دن تک محدود کیا گیا تھا۔

تمام سیکورٹی ایجنسیوں ، پولیس و سول انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد گورنر نے شری امر ناتھ جی یاترا کے احسن انعقاد کیلئے 27 مئی 2019 سے شاہراہ پر عاید پابندیاں مکمل طور ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر نے اس سلسلے میں لوگوں کے تعاون کیلئے ا±ن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.