بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پوست کی کاشت کاری کے خلاف بانڈی پورہ پولیس کی مہم شروع

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر:بانڈی پورہ پولیس نے بدھ کو پوسٹ کی کاشت کاری کے خلاف ضلعے میں بڑے پیمانے پر تباہ کرنے کی مہم شروع کردی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق مڈون ،پراگ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں پولیس اسٹیشن حاجن اورآئی آر پی کی ایک مشترکہ ٹیم جسکی قیادت ایس ایچ او حاجن کررہے تھے ،نے ایکسائز محکمہ کی موجودگی میں پوست کی وسیع اراضی پر پھیلی کاشت کو تباہ کیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے پوست کی کاشت کاری کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے آگے آئیں اور پولیس کو اسکی کاشت کے بارے میں اطلاع کریں ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جو کوئی بھی شخص پوست کی کاشت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا ،اُسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پوست ایک ایسے پودے کا نام ہے جس سے ایک نشہ آور شے افیم بنتی ہے۔ اس کے نباتاتی نام کا مطلب ہے نیند لانے والی پوپی۔

اس کا  پھول خوبصورت ہوتا ہے اور اس کی کئی اقسام ہیں۔ اس کو افیم کے علاوہ سجاوٹ کے ليے بھی اگایا جاتا ہے۔ افغانستان اس کی کاشت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس کے بیج کو خشخاش کہتے ہیں جو کھانوں اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img