منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ترکی : سڑک حادثہ میں پانچ تارکین وطن کی موت، 39 زخمی

انقرہ :  ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ وان میں ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے اس میں سوار پانچ تارکین وطن کی موت ہو گئی جبکہ 39 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹ نے یہ اطلاع دی۔
حریت اخبار کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر جا رہا ایک ٹرک وان ارسس شاہراہ پر پلٹ گیا۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 39 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس معاملہ درج کر ضروری جانچ کر رہی ہے۔
سپوتنک ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img