كھرگون، : وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری دن آج مدھیہ پردیش کے كھرگون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
آج شام لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کی تشہیر ختم ہو جائے گی۔ مسٹر مودی کا یہ جلسہ اس تشہیری مہم کا آخری آخری جلسہ ہے۔ ایسے میں سب کی نگاہیں اس اجتماع کی طرف مرکوز ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔
پارٹی کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق مسٹر مودی صبح تقریبا ساڑھے 11 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
كھرگون پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کے گجیندر پٹیل کا کانگریس کے ڈاکٹر گووند مجالدا سے مقابلہ ہے۔ كھرگون سمیت ریاست کے آٹھ پارلیمانی حلقوں اندور، اجین، دیواس، دھار، مندسور، کھنڈوا اور رتلام لوک سبھا سیٹوں پر 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔
یو این آئی۔





