جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
10.7 C
Srinagar

مغربی بنگال میں ساتویں مرحلے کے انتخابات میں 278 امیدوار کروڑپتی

کولکتہ،  :  مغربی بنگال میں ساتویں اور آخری مرحلے میں نو لوک سبھا سیٹوں کے لئے 19 مئی کو ہونے جا رہے انتخابات میں 278 امیدوار ایسے ہیں جو ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی جائیداد رکھنے والےہیں ۔
دی نیشنل الیکشن واچ اور ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) کے جائزے میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں ۔جائزے کے مطابق ساتویں مرحلے میں 918 امیدواروں میں سے 909 نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنا حلف نامہ پیش کیا ہے۔ ان میں سے 278 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔
بڑی سیاسی پارٹیوں میں کانگریس کے 45 میں سے 40، بھارتیہ جنتا پار ٹی (بی جے پی) کے 43 میں سے 36، بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کے 39 میں سے 11، عام آدمی پارٹی (آپ) کے 14 میں سے 9 اور 313 آزاد امیدوار میں سے 59 امیدواروں نے ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد کی جائیداد حلف نامے میں دکھائی ہے۔
بڑی سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اوسط جائیداد کانگریس کے 45 امیدواروں کی 17.15 کروڑ، بی جے پی کے 43 امیدواروں کی 9.82 کروڑ، بی ایس پی کے 29 امیدواروں کی 5.24 کروڑ اور آپ کے 14 امیدواروں کی 5.20 کروڑ روپیوں ہے۔ اس کے علاوہ 81 امیدواروں نے اپنے پین کی تفصیلات دستیاب نہیں کرائی ہے۔
یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img