سری نگر: بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع بھر دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے تاکہ عوامی نظم و ضبط اور شہری اعتماد کے مجموعی ماحول کو مستحکم بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس کے تمام یونٹس نے 12 نومبر کو ضلع بھر میں مربوط اور منصوبہ بند کارروائیاں انجام دیں جن کا مقصد اندرونی سیکورٹی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، تخریبی اور قانون شکن عناصر کو بے اثر کرنا اورعوامی نظم و ضبط اور شہری اعتماد کے مجموعی ماحول کو مستحکم کرنا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران کئی اقدام کئے گئے۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘6 افراد جو تخریبی نیٹ ورکس سے وابستہ تھے، کو پولیس اسٹینشوں میں لاکر پابند کیا گیا، 22 جائیدادوں کی تلاشی لی گئی جو اوور گرائونڈ ورکرس (او جی ڈبلیوز) سے منسلک تھیں، 20 او جی ڈبلیوز کو پابند کیا گیا جبکہ 2 کو پیشگی حراست کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا: ‘2 افراد جو یو اے پی اے کے تحت مقدمات میں ملوث تھے اور ضمانت پر تھے، سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان میں سے 1 کو قانون کے تحت پابند کیا گیا،8 ضمانت یافتہ ہو اے پی اے ملزموں کی ضمانت کی منسوخی کے لئے شناخت کی گئی جن میں سے 2 کے کیسز متعلقہ عدالت میں جمع کرائے گئے، مختلف مقامات پر 16 محاصرے اور تلاشی آپریشنز انجام دئے گئے، ضلع بھر میں مختلف ناکوں پر 292 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، 5 افراد جو ای اینڈ آئی ایم سی او سے واسبتہ تھے اور 2 افراد جو جماعت اسلامی سے وابستہ تھے، کی تلاشی لی گئی تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور 2 یو اے پی اے کے مفرور ملزموں کا سراغ لگایا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی’۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ یہ مربوط کارروائیاں ممکنہ سیکورٹی خطرات کو پیشگی روکنے، تخریبی عناصر کو بے اثر کرنے اور ضلع عوامی نظم و نسق کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے انجام دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس ضلع میں استحکام، سلامتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
یو این آئی





