سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی کاونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے جمعرات کی صبح وادی کشمیر میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیمیں کشمیر کے 13 مقامات پر چھاپے مار کارووائیاں انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے دہلی کار دھماکے میں تحقیقات کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر مارے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





