سری نگر: سری نگر کے لال بازار علاقے میں پیر کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لال بازار میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس واقعے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں کافی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں تین منزلہ رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔





