جموں: جموں کے اکھنور میں پیر کو فوج نے ایک جہاز نما غبارہ برآمد کیا ہے، جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اکھنور ضلع کے سرحدی گاوں پرگوال علاقے میں پیر کو مقامی لوگوں نے ایک جہاز نما غبارہ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا، کو دیکھ کرفوج کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فوج کی ایک ٹیم فوری طور جائے موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔





