ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

مدھیہ پردیش :7نشستوں کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع

بھوپال،  :  مدھیہ پردیش میں سات پارلیمانی حلقوں میں آج صبح سات بجے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔ شام چھ بجے تک ایک کروڑ 19 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ووٹ ڈال سکیں گے۔کھجوراہو، ٹیکم گڑھ، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد، دموہ اور بیتول پارلیمانی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کل 15240 الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے پولنگ ہوگی اور تمام 110 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہو جائے گی۔
اس مرحلہ میں ٹیکم گڑھ ( ریزروڈ) حلقہ سے مرکزی وزیر وریندر کمار (بی جے پی) کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ ان کا مقابلہ کانگریس کی کرن اہیروار سے ہے۔ اس کے علاوہ دموہ میں سابق مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل (بی جے پی) کا سامنا کانگریس کے پرتان سنگھ لودھی سے ہے۔
ہوشنگ آباد میں بی جے پی کے موجودہ رہنما راؤ ادے پرتاپ سنگھ اور کانگریس کے شیلیندر دیوان آمنے سامنے ہیں۔ ستنا میں موجودہ ایم پی گنیش سنگھ کو کانگریس کے راجارام ترپاٹھی سے راست مقابلہ ہے۔کھجوراہو میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری وی ڈی شرما اور کانگریس کی کویتا سنگھ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے۔
ریوا میں بی جے پی کے جناردن مشرا اور کانگریس کے سدھارتھ تواری اور بیتول میں بی جے پی کے درگاداس اوئیكے اور کانگریس کے نوجوان لیڈر رامو ٹیكام کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔
جاری،یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img