جموں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے اودھم پولیس نے ایک سخت گیر منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک گشتی پارٹی نے سرکلر روڈ اودھم پور کے قریب گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنی شناخت رفیق ولد بنسی ساکن کد چننی اودھم پور کے طور پر ظاہر کی۔ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک شفاف پالی تھین بر آمد ہوا جس میں 6.45 گرام ہیروئن موجود تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر زیر نمبر429/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
پولیس نےعوام سے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔





