جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
11.4 C
Srinagar

کابینہ نے ریزرویشن پر فیصلہ کیا ہے،فائل منظوری کے لئے راج بھون میں ہے:تنویر صادق

سری نگر،: نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ریزرویشن کے معاملے پر فیصلہ کیا ہے اور اس فائل کو منظوری کے لئے راج بھون بھیج دیا گیا۔
انہوں نے تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ راج بھون کو یہ فائل جلد سے جلد منظور کرنے کی اپیل کریں۔
موصوف ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ریزرویشن کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘شاید ہمارے نوجوانوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ کابینہ نے 25 دن قبل ریزرویشن کے معاملے پر فیصلہ کیا ہے اور اس فائل کو منظوری کے لئے راج بھون بھیج دیا گیا ہے، ہم نے منشور میں بھی کہا تھا کہ ہم ریزرویشن کو ریشنالائز کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘فائل اس وقت راج بھون میں ہے میں تمام متعلقین سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ راج بھون سے اس فائل کو جلد سے جلد منظور کرنے کی اپیل کریں تاکہ وہ اس کو حکومت کو واپس بھی سکیں اور ہم اس پر عملدر آمد کرسکیں’۔
رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ کے ایک حالیہ بیان کے تنویر صادق نے کہا: ‘آغا صاحب ہمارے لیڈر ہیں، میں میڈیا کی وساطت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ریزرویشن فائل اس وقت راج بھون میں ہے، لوگ راج بھون سے اس کی منظوری اور اس کو واپس حکومت بھیجنے کے لئے راج بھون سے اپیل کریں’۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘بی جے پی نے یہ ایک ٹرنڈ بنایا ہے کہ وہ ہر چیز کو مذہب سے جوڑتے ہیں، انہیں یہ عمل ختم کرنا چائیے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img