پلوامہ :جنوبی ضلع پلوامہ میں پولنگ عمل کے دوران ایک پولنگ مرکز پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا ،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطبا ق رہو مو پلوامہ میں سوموار کی صبح نامعلوم افراد نے پولنگ مرکز پر گرینیڈ داغا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔یہ پولنگ مرکز یہاں گورنمنٹ مڈل اسکول میں قائم کیا گیا ۔
پولیس افسر نے دھماکے جیسے آواز پولنگ مرکز کے گرد ونواح میں سنی گئی ،جسکا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ۔تاہم دھماکے میں کسی کے طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔