منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

جموں وکشمیر: پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کا آغاز، پلوامہ اور شوپیاں میں کوئی گہما گہمی نہیں، لداخ میں لمبی لمبی قطاریں

سری نگر، :  سیکورٹی لحاظ سے حساس مانی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت پیر کی صبح سات بجے اننت ناگ اور لداخ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
جہاں صوبہ لداخ کے دو اضلاع پر مشتمل لداخ پارلیمانی حلقے میں پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، وہیں حساس ترین اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں بیشتر پولنگ مراکز پر کوئی گہما گہمی نظر نہیں آرہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پلوامہ اور شوپیاں کے بیشتر علاقوں میں پولنگ مراکز پر صرف سیکورٹی فورسز اور انتخابی عملہ کے اہلکار نظر آرہے ہیں۔
حساس ترین اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے دونوں پولنگ والے اضلاع میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے لئے ان اضلاع میں تشدد سے مبرا انتخابات کرانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہر ایک پولنگ مرکز پر معقول تعداد میں فورسز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ‘فورسز اہلکاروں کو امن وقانون کی صورتحال سے نمٹنے کے دوران حد درجہ صبر وتحمل سے کام لینے کے لئے کہا گیا ہے’۔
انتخابی کمیشن کے مطابق ریاست میں آج پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 6.97 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
آخری مرحلے میں لداخ پارلیمانی حلقہ اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے پلوامہ و شوپیاں اضلاع میں لگ بھگ 697,148 رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ ان میں 357,879 مرد ، 335,799 خواتین، 3,456 سروس ووٹر ( 3401مرد اور 55خواتین) کے علاوہ 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img