ہندوارہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کاپولیس کا دعوی
ہندوارہ /وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے سے مبینہ طورپر لاپتہ ہوئے نوجوان کو ہندوارہ پولیس نے اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کرکے واقعے تحقیقات شروع کر کے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے کنگن سے تعلق رکھنے والے 28اپریل سے لاپتہ ہوئے نوجوان شفاعت یوسف ملک کو شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں جمعہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اس دوران پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہندوارہ پولیس اور دیگر فورسز نے چوگل کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران شفاعت یوسف ملک ولد محمد یوسف ملک ساکنہ تھیون کنگن نامی نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو یہ اسلحہ وگولہ بارودجنگجوﺅں تنظیم نے فراہم کیا تھا تاکہ وہ باضابط طور تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرتا ،تاہم پولیس کے مطابق اس سے قبل ہی پولیس نے اس کی گرفتاری عمل میں لا ئی اور اس طرح سے اسے عسکریت میں شامل ہونے سے باز رکھا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 87/2019کے تحت پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں کیس درج کر کے مذید تحقیقات شروع کی ہے خیال رہے شفاعت یوسف28اپریل سے اچانک لاپتہ ہوا تھا جس دوران ان کے افراد کانہ نے جمعرات کو انہیںگھرواپسی کی اپیل کی تھی ۔