اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جنوبی کشمیر میں تازہ گرفتاریاں عارضی

الیکشن کے پیش نظر مطلوب نوجوانوں کو ہی حراست میں لیا گیا : ڈی جی پی

سرینگر/ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پلوامہ اور شوپیان میں تازہ گرفتاریوںکو عارضی قرار دیا اور کہا کہ جن نوجوانوں کے خلاف پہلے سے ہی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں صرف ان کو ہی حراست میں لیا گیا۔ کشمیرنیو زسروس (کے این ایس) کے سات بات کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ دلبا غ سنگھ نے بتایا جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان علاقوں میں گزشتہ دنوں سے جاری گرفتاریوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی عارضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے صرف اُن نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف پہلے سے ہی مقدمات درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے پیش نظر امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنا انتہائی ناگزیر ہے لہٰذا ایسے وقت میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نوجوانوں کی گرفتاری معمولی نوعیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف اُن لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو امن و قانون کی صورتحال کےلئے خطرہ ہیں اور اس طرح کی کارروائیاں عارضی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img