بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

چین: کاربن ڈائی آکسائیڈ کو صاف مائع ایندھن میں تبدیل کرنے کے لئے حملائی عامل تیار

ہیفئی، :  چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو میتھنال میں تبدیل کرنے کے لئے ایک نیاکیٹا لسٹ(ایسا مادّہ جو دُوسرے مادّوں میں کیمیائی تبدیلی پیدا کرتا ہے )تیار کیا ہے۔
چین کی سائنس اور ٹکنالوجی یونیورسٹی میں ژینگ ژئی کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے پلاٹینیم کے واحد جوہری بنیاد پر ایک کیٹالسٹ تیار کیا، جو 150 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مؤثر طریقے سے میتھنال میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اسے وسیع پیمانے پر انجنوں کے لئے ایک صاف ایندھن سمجھا جاتا ہے۔
میتھنال کے لئے پلاٹینم کی بنیاد کیٹالسٹ انتخابیت (سلیکٹی ویٹی ) کو 90.3 فیصد ہے،جوکہ عام طور پر استعمال کئے جانے والے تانبہ، جستہ (زنک) اور ایلومینیم پر مبنی کیٹالسٹ سے 10 فیصد زیادہ ہے۔ژینگ نے کہا کہ تحقیق ہائی پیوریٹی کے ساتھ میتھنال پیدا کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ فراہم کرتا ہے اور سائنسدانوں کو واحد جوہری کیٹالسٹ کے طریق کار کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد کرے گا۔
یہ تحقیق ’ نیچر کمیونی کیشنز‘ میں شائع ہوا ہے۔
ژنہو

 

Popular Categories

spot_imgspot_img