پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

معلوم نہیں کہ مودی کو اوبامہ ‘تو’ کہہ کر کیسے پکارتے ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ کہنے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما مجھے ‘تو’ کہہ کے پکارتے ہیں، پر اظہار حیرانگی کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ہے کہ انگریزی زبان میں تو تان کا لفظ کیسے بولا جاتا ہے۔


بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا ‘اوبامہ میرے اچھے دوست ہیں، تو کہہ کے بات کرتے ہیں’۔
محبوبہ مفتی نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘لاعلمی پر معذرت خواہ ہوں لیکن انگریزی زبان میں تو تان کا لفظ کیسے بولا جاسکتا ہے، مجھے امید قوی ہے کہ 7 لوک کلیان مارگ کی چائے میں کچھ ایسی خاص بات ہے جس سے دماغ بگڑ جاتا ہے’۔


قابل ذکر ہے کہ 7 لوک کلیان مارگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ واقع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img